کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی ہدایات پرون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہا، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کے دوران 1503ڈرائیورز کے چالان کئے گئے اور 2لاکھ 25ہزار 100روپے کا جرمانہ کیا گیا، کراچی کے تمام اضلاع میں ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف پولیس کاروائیا ں جاری ہیں۔