ممبئی(امت نیوز(انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فاسٹ باؤلر خلیل احمد کی سرزنش کی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خلیل احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں مارلون سیموئلز کو آؤٹ کرنے کے بعد کئی بار ان کی طرف دیکھ کر چلائے۔ آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان کی سرزنش کی۔