نیب میں پھنسے 71سیاستدانوں-بیوروکریٹس کی فہرست آگئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو (نیب )نے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر 71سیاستدان اور بیورو کریٹس کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں پانچ سابق وزرائے اعظم، سابق وزراء سمیت موجودہ حکومتی رہنماء بھی شامل ہیں۔71سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی اس فہرست میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور شجاعت حسین کا نام بھی شامل ہے اس کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان کے دو اور سندھ کے تین سابق وزرائے اعلیٰ شامل ہیں جبکہ الگ الگ صوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلات دی گئی ہیں۔اس فہرست میں خیبرپختونخواہ کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا نام بھی شامل ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور بابر اعوان کا نام بھی شامل ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ سابق وزیر بابر اغوری، ڈاکٹر عاصم، آغا حسین درانی، سہیل انور سیال، وسیم اختر، جام خان شورو، پیر صبغت اللہ راشدی، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف، چوہدری پرویز الٰہی، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، شوکت ترین رانا مشہود، حنیف عباسی، علیم خان، علی ارشد حکیم، عبدا للہ یوسف، سلمان صدیقی کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔نیب کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق نواب محمد تالپور، تیمور محمد تالپور، امیر مقام، عاصمہ عالمگیر، علی ارشد حکیم، عبداللہ یوسف، سلمان صدیق، انجم عقیل، طارق فضل چوہدری، آغا سراج درانی، رؤف صدیقی، شرجیل میمن، ضیا لنجار، عادل صدیقی، اعجاز جاکھرانی، لیاقت جتوئی، سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب کے مطابق خیبر پختونخوا اور سندھ میں 19،19پنجاب میں 20اور بلوچستان میں 9اہم شخصیات کے خلاف کرپشن تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام آباد میں 3افراد کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جن میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور انجم عقیل شامل ہیں۔دیگرشخصیات میں عادل صدیقی ،صدیق میمن،منظور قادر،منظور وسان،پرویز خٹک،امیر مقام، عاصمہ ارب عالمگیر ،مراد کاظم،سینٹر عثمان سیف اللہ، اعظم خان، نعیم خان ،سابق آئی جی ملک نوید،طارق حیات خان ،امجد علی خان،سکندر عزیز،نواب زادہ محمود زیب سابق وزیر کے پی شیر اعظم سابق وزیر،ضیاء الرحمن ،ملک قاسم ،عاصم خان،حفیظ الرحمان ،خالد لانگو،مشتاق رئیسانی،اسفندیار،محمد عاصم کرد،میر شاہ جہان کھیتران،رحمت بلوچ،شوکت عزیز، خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف،شوکت ترین،رانا مشہود، حنیف عباسی،علیم خان،دولفقار بخاری ،علی ارشد حکیم،فواد حسن،احد چیمہ،ایاز خان نیازی،اور دیگر شامل ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment