قومی جونیئر ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ شروع ہوگئی

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ اسلام آباد سوئمنگ ایسوسی ایشن (خواتین ونگ) کی جنرل سیکرٹری روبینہ صدیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں کی دو سو سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز کے ایونٹس منعقد ہو رہے ہیں جن میں فری سٹائل، انفرادی میڈلے، بریسٹ سٹروک، بٹرفلائی، فری سٹائل ریلے، بیک سٹروک اور میڈلے ریلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 31 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment