فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2014 میں فیصل آباد میں تاوان کے لیے اغوا کے بعد قتل کیے گئے ساڑھے 3 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی بچے شہریار کے والدین نے چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف اور مدد کی اپیل کردی ہے جبکہ60برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی انصاف کے لئے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔واضح رہے کہ 2014میں معصوم شہریار کو تاوان کے لیے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ شہریار کے والد نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں پکڑوایا اور ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا، جس کے بعد بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ چار سال سے مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔