قومی فٹ سال چمپئن شپ دی سکسکس نے جیت لی

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی فٹ سال چمپئن شپ دی سکسکس نے جیت لی بلوچستان نے دوسری پوزیشن حاصل جبکہ ایونٹ کا ہیٹ ٹرک کرنے والی اسلام آباد کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع برقرار نہ رکھ سکی، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر شاہد فاروق ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک، ویمن ونگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر آفشان ملک اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment