پیٹرولیم مصنوعات 13روپے تک مہنگی کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کر دی۔سمری کی منظوری آج دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں 13روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ۔حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 13روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پٹرول کی قیمتوں میں 9روپے دس پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 2پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم نومبر سے ہوگا۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کی۔حکومت نے ماہ اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تھی۔ اوگرا نے ماہ اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے اضافے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو قیمتوں میں اضافے سے روک دیا تھا اور قیمتیں برقرار رکھیں تھیں۔

Comments (0)
Add Comment