اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے جب کہ آبادی کنٹرول کرنے کیلیے لانگ مارچ پر بھی تیار ہوں۔سپریم کورٹ میں آبادی میں اضافے پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انسانوں کو درکار وسائل کم ہو رہے ہیں، ملک میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، پانی کم اور پینے والے زیادہ ہو رہے ہیں، ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے لیکن آبادی کنٹرول کرنے کے لیے مناسب مہم نہیں چلائی جا رہی۔