کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ قرضوں کی دلدل سے نکلنا پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔ سعودی عرب کا پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے بیل آئوٹ پیکیج دینا خوش آئند ہے۔ تاہم ہمیں جلد از جلد معاشی لحاظ سے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان اور پاکستان کو افغانستان میں حکومت دشمن عناصر کی مدد سے باز رہنا چاہئے کی مذمت کی ہے۔