حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے- حافظ نعیم الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت 70سال سے مظلوم و نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت اور آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ عالمی ادارے اور عالمی ضمیر مجرمانہ غفلت و مسلم دشمنی ترک کریں اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment