عالمی مارکیٹ میں سن رج چکی آٹا کی مانگ بڑھ گئی-مزید آرڈر بک

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں سن رج چکی آٹا کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔آٹے کی پہلی کھیپ رواں سال جون میں سری لنکا کے لئے روانہ ہوئی، جس کے بعد متحدہ عرب امارات اور شمالی امریکہ کے لیے بھی جولائی میں شپمنٹس ہوئی۔ اکتوبر میں شمالی امریکہ سے بھی مزید آرڈر ملے ہیں ۔ اس موقع پر سن رج چکی آٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد امین کا کہنا تھا کہ سن رج چکی آٹا کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے باعث بین الاقوامی ادارے اسے پسند کر رہے ہیں اور اس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment