اسرائیلی طیارے پراپوزیشن نے حکومتی وضاحت تسلیم کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ طور پر پاکستان آمد پر وزیر خارجہ کی وضاحت تسلیم کرلی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی جہاز کی آمد کی خبر من گھڑت ہے، کہہ چکے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، اس کے باوجود اس کا ذکر کرنا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا لیکن اپوزیشن کے اطمینان کے لیے کہہ رہا ہوں کہ خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے پیکیج پر شرائط کی باتیں کی گئی لیکن اس پر کوئی شرائط نہیں، پاکستانی فوج یمن بھیجنے سے متعلق سعودی عرب نے کوئی شرط نہیں لگائی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امت تقسیم ہے تو ہمارے مفاد میں ہے اس تقسیم میں کمی کریں، اگر اختلافات میں مثبت کردار ادار کرسکتے ہیں تو کرنا چاہیے، ہم اسے مزید ہوا نہیں دے سکتے۔اسرائیلی طیارے سےمتعلق وزیر خارجہ کی وضاحت پر ایوان میں موجود اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنی نشست پر کھڑے ہوکر کہا کہ وزیر خارجہ جنٹل مین ہیں ان کی وضاحت قبول کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment