اسلام آباد( نمائندہ امت) سینیٹراعظم سواتی کے بیٹے سے مبینہ صلح پر تھانہ شہزاد ٹاوٴن میں درج ایف آئی آر میں نامزد2خواتین سمیت 5ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر پانچوں ملزمان کی طرف سے 10،10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرائے گئے۔سلمان بدر کی عدالت میں درخواست ضمانت پر گزشتہ روز سماعت کے دوران سینیٹراعظم سواتی کا بیٹا عثمان سواتی اور ملزمان کے اہل خانہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس دوران فریقین کی طرف سے صلح نامہ عدالت میں پیش کیا گیا جس پر فاضل عدالت نے احسان اللہ،ضیاء الدین اور صلاح الدین سمیت پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 ،10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں کو عدالت بلا کر فیصلہ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔