اسلام آباد کے ہوٹل سے ہنگری کے سفیر کی اہلیہ کا موبائل فون چوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوگیا۔ وفاقی دارالحکومت میں کویتی وفد کے پرس چوری ہونے کے بعد اب ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوا ۔تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا، اپنے بیان میں سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک تقریب کے دوران موبائل فون ٹیبل پر رکھ کر واش روم گئی اورجب واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔پولیس کے مطابق موبائل چوری کا واقعہ ہوٹل میں سفارت کاروں کی آپس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا لہذا سی سی ٹی وی سے تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ہوٹل کے ہال میں کیمرے نہیں تھے اب ہوٹل انتظامیہ کو شامل تفتیش کرکے معلومات لی جارہی ہیں جب کہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر سے ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Comments (0)
Add Comment