اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین نے داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری افضال احمد کو ملک بدر کردیا ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے افضال احمد کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستانی شہری افضال احمد کا تعلق گجرات کے علاقے کھاریاں سے ہے۔