لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کےرہنما سینیٹرپرویزرشید نےکہاہےکہ نوازشریف اورمریم کی خاموشی حکمت عملی کےتحت ہے۔نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہاکہ مریم نوازکی ٹوئٹ کوشعلے کی طرح لیاجاتاہے۔جب حکومت خوداپنا بیڑاغرق کرلےگی توپھرہم بولیں گے۔انھوں نےکہاکہ رکاوٹیں عمران کےراستےمیں بھی آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ساری سزا بھگتنے کےبعداین آراوکی آفرمیں کیادلکشی باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ مریم نوازکا ابھی خاموش رہناہی بہترہے،عمران خان کےوزیراطلاعات خودہی ہمارا کام کررہے ہیں،عمران خان خودہی شعلہ بھی ہیں اورچنگاری بھی۔ انہوں نےکہاکہ غیرجمہوری قوتیں طاقتور ہیں،ان کے مفادات بھی ہیں،طاقتور قوتوں کےپس پردہ لوگ جمہوریت کونقصان پہنچاتے ہیں۔ بخار اترنے پر عمران خان کوبھی جمہوری قوتوں کی مدددرکارہوگی اورپھران کےراستےمیں بھی رکاوٹیں آئیں گی۔