کراچی(امت نیوز)عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں اسلام آباد میں اپوزیشن رہنمائوں نواز شریف، شہباز شریف، خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ محمد آصف و دیگر سے ملاقاتیں کی ہیں۔اعلامیے کے مطابق فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کو لانا کوئی عام ایشو نہیں، بلکہ قومی غیرت اور ملک کی عزت کا معاملہ ہے۔حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ان کا فریضہ یاد کرانے آئی ہوں ۔