جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو سینیٹ کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو سینیٹ کی نشست پر امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کو پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔تحریک انصاف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 15نومبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن پر سیمی ایزدی پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔یہ نشست مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی کے نااہل ہونے پرخالی ہوئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment