لاہور(امت نیوز)اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن کا دہرا آڈٹ شروع کردیاگیا، نیب اوراے جی آفس کی نگرانی میں ایل ڈی اے افسران ریکارڈ مرتب کررہےہیں، پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کے لئے ایل ڈی اے کے توسط سے1680کنال سے زائداراضی ایکوائر کی تھی جس پر 19ارب سے زائد روپے خرچ کئے۔تفصیلات کے مطابق اے جی آفس کی خصوصی ٹیم اور نیب نے بیک وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن کاآڈٹ شروع کر دیا۔ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عبدالشکور رانا کی ہدایت پر افسروں نے ایکوزیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا۔معلوم ہواہے کہ لینڈ ایکوزیشن کے تمام پراسیس کا بھی آڈٹ ہوگا، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اورنج لائن لینڈایکوزیشن کے لئے 2ارب کا خصوصی پیکج بھی لیا گیا تھا۔ خصوصی پیکج سے17ارب کی لینڈایکوزیشن 19ارب سے تجاوز کرگئی تھی۔آڈٹ کے لئے اے جی آفس کی خصوصی ٹیم ایل ڈی اے آفس میں بیٹھ رہی ہے۔ایل ڈی اے نے ایکوزیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا۔