بجلی بل جمع کرانے کی تاریخ میں آج تک توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بل جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ 31اکتوبر، 2018ہے، وہ اب آج یکم نومبرتک بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں،تمام بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں،بل ادائیگی میں کسی دشواری کی صورت میں صارفین 118پر کال کرکےشکایات درج کرا سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment