اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرول 5 روپے اورڈیزل 6 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا۔وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعدپیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 97روپے 83پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے 37پیسے اضافے سے نئی قیمت 112روپے 94پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 48پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 82روپے 44پیسے جب کہ مٹی کے تیل میں 3روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 86روپے 50پیسے مقرر کردی گئی ہے۔