کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل جیل کراچی نےموتکی سزا پانے والے شاہ رخ جتوئی کو سینٹرل جیل میں سب سے اعلیٰ بی کلاس مل گئی ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے 27 اکتوبر کو لانڈھی جیل کے دورہ پر شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ڈیتھ سیل منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔چیف جسٹس کی ہدایات کے برعکس سینٹرل جیل کراچی میں شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل میں بھیجنے کے بجائے ملیر جیل کی طرح بی کلاس کی سہولت دے دی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے اب تک شاہ رخ جتوئی کو’’کامن کلاس‘‘ میں نہیں رکھا گیا اور اسے قانون کے مطابق بی کلاس دی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست دانوں، تاجروں اور گریجویٹ افراد کو بی کلاس دی جاتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جیل حکام نے بھاری نذرانہ لے کر شاہ رخ کو سہولتیں دیں۔