ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا کر3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 146 بنائے۔کیوی اوپنرز نے 6 اوورز میں 50 رنز کااچھا آغاز فراہم کیا، تاہم فلپس 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، منرو نے جارحانہ 58 رنز بنائے۔ولیمسن 11 اور ہومے 6 رنز بناسکے،جبکہ تجربہ کارروس ٹیلر42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ٹم ساؤتھی نے 5 رنز بنائے۔ حسن علی نے 3جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم نےایک ایک وکٹ لی۔قبل ازیں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی اوپنرزصرف 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جسکے بعد آصف علی اور محمد حفیظ نے 67 رنز کی شراکت قائم کی ،حفیظ 45 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 24 رنز پر ہمت ہار گئے۔کپتان سرفراز احمد نے 26 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے ملین نے 2، پٹیل، سوڈھی، گرینڈہومے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔