آسیہ کو تین سے چار روز میں رہا کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توہین مذہب کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے رہائی پانے والی آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ان کی موکلہ کو اگلے تین سے چار روز میں رہا کردیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارےسے گفتگومیں اُنھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل لاہور ہائی کورٹ کو بھجوائی جائے گی جہاں سے یہ کاپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب کو بھجوائی جائے گی۔ سیف الملوک کاکہناتھا کہ چونکہ آسیہ بی بی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاخب کے حکم پر ہی جیل بھیجا گیا تھا،اس لیے اُنھی کے احکام پر جیل حکام آسیہ کو رہا کریں گے۔آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں سیف الملوک کا کہنا تھا کہ ان کا کام صرف مقدمہ لڑنے کی حد تک کا تھا۔

Comments (0)
Add Comment