کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے مٹھائی کی دکان اور ہوٹل پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کردی۔ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سالہ ارشد علی ولد اشرف علی اور 30 سالہ اکبر ولد عالمگیر زخمی ہوگئے ، ہنگامے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا، جبکہ دکان اور ہوٹل کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔