اسلام آباد/ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور اور اسلام آباد میں رات گئے آپریشن کی اطلاعات گردش کرتی رہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حکومت کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اوراس مقصد کیلئے رینجرز کو روانہ کردیا گیاہے۔لاہور میں آپریشن ٹھوکر نیا ز بیگ سے شروع ہوکر پنجاب اسمبلی پر ختم ہوگا ۔ آپریشن کے دوران موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی جبکہ میڈیا کوبھی آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔