اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی،آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے اور ملاقات میں ملک کی عمومی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔دریں اثنا وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہےکہ راستے کھلوانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،جس کے بعد اسلام آبادکی ضلعی انتطامیہ نے فیض آباد کے مقام پر بندراستے کھلوانے کےلئے اجلاس بلالیا تھا