اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہکھیلوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کے شعبے میں بے اتنہا صلاحیت موجود ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی توانائیوں کا مثبت استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران کہی۔ عامر خان نے وزیر اعظم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔