ریال میڈرڈ نے مینجر جیولن لوپٹیگوئی کو برطرف کر دیا

میڈرڈ(امت نیوز) نامور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے مینجر جیولن لوپٹیگوئی کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ انہوں نے رواں سال جون میں زین الدین زیڈان کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی تھی تاہم ساڑھے چار ماہ بعد ہی انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ ریال میڈرڈ کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جیولن کی زیرنگرانی ریال میڈرڈ کو رواں سیزن میں یوئیفا چیمپئنز لیگ میں چھ میچز میں سے پانچ میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ٹیم کی 2001-02ء سیزن کے بعد بدترین کارکردگی ہے۔

Comments (0)
Add Comment