”پاکستان میں باکسنگ مقابلوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں“

لاہور (امت نیوز(پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں عامر خان نے نجی ٹی وی چینل سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بڑے باکسنگ مقابلوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اس سپر باکسنگ لیگ میں عالمی طرز کے مقابلے ہوں گے، لیگ سے ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز بھی باکسنگ لیگ میں دل چسپی لے رہے ہیں، عمران خان کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کا ٹیلنٹ پلیٹ فارم نہ ہونے سے ضائع ہو رہا ہے، سپر باکسنگ لیگ کے ذریعے یہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

Comments (0)
Add Comment