قومی اسنوکر ٹیم کا اعلان کل کیا جائیگا

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان (کل) جمعہ کو کرے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے بتایاکہ ورلڈ سنوکر کپ نومبر کے تیسرے ہفتے میانمر میں منعقد ہو گا جس میں دنیا بھر سے 52 سے 55 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا اعلان چین میں ہونے والی ایشین ٹور کی دوسری لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 نومبر کو کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment