وزیراعظم نے خود ہی ان باتوں کو فاش کیا جن کی تشہیر پر پابندی تھی-رانا ثناءاللہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود ہی ان باتوں کو فاش کیا جن کی تشہیر پر پابندی تھی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم (ن) لیگ کے رہنماء رانا ثنا ء اللہ نے گزشتہ روز کی جانے والی وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ میڈیا پر دھرنے کی کوریج پر پابندی تھی لیکن وزیراعظم نے بتایا کہ دھرنا والے کیا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم نے خود ہی ان باتوں کوفاش کیا جن کی تشہیر پر پابندی تھی۔ وزیراعظم کی اس تقریرسے کیا پیغام ملا ہے۔

Comments (0)
Add Comment