جسٹس اطہرمن اللہ کوچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ بنانے کی سفارش

اسلام آباد(امت نیوز)سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کر دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر اور ہائی کورٹس کے رکن جج صاحبان نے شرکت کی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں جسٹس اطہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی۔اس وقت جسٹس اطہر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور سینیئر ترین جج ذمہ داری بنھا رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment