اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے (ن) لیگ کی راہنما و ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کرسی ٹوٹنے کی وجہ سے نیچے گر گئیں ۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلےے طاہرہ اورنگزیب پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے کرتے بیٹھیں تو کرسی ٹوٹ گئی اور وہ فرش پر گر گئیں ۔ پاس کھڑی خواتین نے ان کو سہارا دے کر کھڑا کیا ۔پی ٹی آئی خواتین اراکین اسمبلی بھی ان کے پاس چلی گئیں اور خیریت دریافت کی۔ اسی دوران اسمبلی کے عملے نے دوسری کرسی لا کر ان کو دی اور ٹوٹی ہوئی کرسی لے گئے۔