کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی میں زیرتعمیر اپارٹمنٹ کی سیکورٹی پر تعینات گارڈ کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔نیو کراچی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر ون الیون ریسٹورینٹ کے قریب واقع ایک زیر تعمیرکرسٹل نامی عمارت کی سیکورٹی پرتعینات گارڈ کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گولیاں ما رکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او فیض الحسن کے مطابق مقتول کی شناخت30 سالہ گلزار احمد ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی۔ وہ گزشتہ تین ماہ سے مذکورہ عمارت پر گارڈ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ گلزار احمد کا وٹے سٹے کی شادی کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے، تاہم پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر پریڈی کے علاقے صدر اکبر روڈ پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 20 سالہ نوفل ولد شفیع زخمی ہو گیا۔