اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) زرمبادلہ کے ذخائر مزید 11کروڑ ڈالرکم ہوگئے۔اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد وشمار جاری کردیے جس کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مزید 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 18 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 6 ارب 40 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔