اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ مجلس عمل نے 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کردیا۔ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت موجودہ حکومت کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سازش یہ ہے کہ مذہبی دنیا کو مسلکی تنازعات کا شکار کیا جائے ، انہوں نے کسی فیصلے کا نام لیے بغیر کہا کہ اس فیصلے پر عالمی اثرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے قابل تعریف ہیں اور تمام مسالک ختم نبوت کے لیے متحد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے 8نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کرے گی جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔