نئے آئی جی کیلئےحکومتی استدعا مسترد-جان محمد بحال

اسلام آباد(نمائندہ امت/نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کردی جبکہ آئی جی اسلام آبادجان محمد نے چارج سنبھال لیا تاہم وفاقی حکومت دھرنا شرکا سے نمٹنے اور دیگر سیکورٹی معاملات پر آئی جی کو ٹاسک سونپنے کے لیے تیار نہیں جس کی وجہ سے وزارت داخلہ نے ابھی تک آئی جی اسلام آباد کو کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک طرف آسیہ ملعونہ کو رہا کرنے پردھرنے جاری ہیں تو دوسری جانب وفاقی حکومت ابھی تک جان محمد کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں اسی لیے جڑواں شہروں میں دھرنا شرکا اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تاحال کوئی حکمت عملی واضع نہیں ہوسکی۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھال لیا ہے اور وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی سمیت اہم معاملات پر ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس آج جمعہ کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment