راولپنڈی(نمائندہ امت/مانیٹرنگ ڈیسک) ملعونہ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے کیخلاف احتجاج کے دوران لاہور اسلام آباد موٹروے پر مشتعل افراد نے متعدد گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں جلاد یں ۔بی بی سی کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے پر شیخو پورہ انٹر چینج کے قریب مشتعل افراد نے کئی گاڑیاں کو آگ لگائی ۔ بس اور دو کاروں کے ڈھانچے سڑکوں پر پڑے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پشاور روڈ پر بھی نامعلوم افراد نے ٹائرجلا کر سڑک بند کی ،بعدازاں موٹر سائیکلوں کو آ گ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں کئی موٹرسائیکلیں جل کرتباہ ہوگئیں۔ادھر رائیونڈ میں راستے بند ہونے پر مقامی لوگوں نے سڑک کھلوانے کی کوشش کی اس دوران کار سوار نے ہوائی فائرنگ کردی تاہم موقع پر موجود پولیس نے کوئی مداخلت نہیں کی ۔