اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وفاقی حکومت نےکہا ہے کہ آسیہ بی بی سے متعلق کیس میں حکومت نے نہ نظر ثانی پٹیشن دائر کی ہے اور نہ ہی آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی چینلز پر آسیہ کیس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معاملہ بات چیت سے حل کیاجائے تاہم ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔