لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) رات گئے سوشل میڈیا پر تحریک لبیک کے دھرنے پر چھاپے کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔اطلاعات کے مطابق رات گئے سوشل میڈیا پر اطلاعت گردش کرنے لگیں کہ لاہور میں خادم حسین رضوی کے دھرنے پر فورسز کی جانب سے چھاپہ مار کر دھرنے کئے مقام کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔تاہم اس سلسلے میں حکام اور تحریک لبیک کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔