پی پی قیادت – کراچی میں ممکنہ کشیدگی روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سندھ کو احتیاط سے کام لینے اور ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ،جس کے بعد حکومت سندھ نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس میں دھرنے کے متعلق محتاط رویہ اختیارکرنے اور وفاقی سطح پر ہونے فیصلوں کی ر وشنی میں اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔اس ضمن میں سندھ انتظامیہ کے اعلیٰ سطح کے ذرائع کا کہناہے کہ کراچی میں دھرنوں سے بعض علاقے مکمل اور بعض علاقے جزوی طورپر متاثر ہیں۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ صوبائی حکام کی ہدایت ہیں کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کا انتظار کیاجائے اور کوئی بھی عجلت میں قدم اٹھانے اور طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کی جائے اور دھرنا دینے والے منتظمین سے رابطے کیا جائے ۔ ایسے اقدامات کے جائیں جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ مذکورہ ذرائع کا کہناہے کہ کراچی انتظامیہ کے متعلقہ افسران دھرنا دینے والوں سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ جب تک اسلام آبا داور راولپنڈی میں دھرنے ختم نہیں ہوں گے کراچی میں بھی دھرنے ختم نہیں کئے جائیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکام کی ہدایت کی روشنی میں دھرنے والی جگہوں پر سیکورٹی انظامات بڑھا دئیے گئے ہیں ،جس کا مقصد صرف سیکورٹی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر دہشت گردوں کو اس اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کاموقع نہ مل سکے۔ دریں اثنا ایک اور ذرائع کا کہنا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بھی اعلیٰ صوبائی حکام سے کہاکہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے اور اس ضمن میں روایتی انتظامی اقدامات سے ہٹ کر احتیاط سے کام لیاجائے اور ساتھ عام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جائے ۔

Comments (0)
Add Comment