کینبرا (امت نیوز) پرائم منسٹر الیون نے جنوبی افریقہ کو ٹور ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 174 رنز کا ہدف 36.3 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، جوش فلپ 57 اور جارج بیلی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، بہرنڈوف اور عثمان قادر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔بدھ کو کینبرا میں کھیلے گئے ٹور میچ میں جنوبی افریقن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 42 اوورز میں 173 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پرائم منسٹر الیون کے بائولرز کے سامنے جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، ایڈم مرکرم 47 ڈیوڈ ملر 45، کگیسوربادا 28، ڈیل سٹین 20، کپتان فاف ڈوپلیسی 13، لونگی نگیڈی 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔