پشاور(امت نیوز)ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں خواتین کرکٹرزپر مشتمل منعقدہ پہلے خیبر پختونخواوویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ سپر لیگ مقابلوں میں کوئٹہ فائٹرزکی ٹیم نے مدمقابل کشمیری سٹارزکی خواتین کو 38رنز سے شکست دیکر میڈل کے دوڑ سے آؤٹ کردیا۔دوسری اننگز میں کشمیری ٹیم کی بیٹنگ کے دوران میچ بارش کی نذر ہوگئی، جسکے باعث کمیٹی نے کوئٹہ کو جیتنے کے حقدار ٹہرایاگیا۔غیر سرکاری تنظیم کیوکشن کائی کے بینر تلے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر ہونیوالے خیبر پختونخواوویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کوئٹہ اور کشمیری خواتین کے مابین منعقدہ میچ سے قبل کوئٹہ فائٹرزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورزمیں 153رنز بنائے ،جس میں عائشہ نے 55اور عائشہ صدیقہ نے 27رنز بناکر نمایاں سکورررہی۔کشمیری ٹیم کی جانب سے ندااسلم اور نازش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔