فوج کو ہر معاملے میں نہ گھسیٹا جائے -آئی ایس پی آر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ترجمان پاک فوج نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ کیس عدالتی معاملہ تھا نظرثانی اپیل دائر ہوگئی ہے ۔اس پر بھی عدالت فیصلہ کرے گی ۔فوج کو ہر معاملے میں نہ گھسیٹا جائے اور فوج مخالف بیانات سے گریز کیا جائے۔افواج پاکستان چاہتی ہے کہ معاملہ پرامن طریقے سے حل ہو اور کوئی شر انگیزی نہ ہو ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امن وامان کا قیام حکومت کا اختیار ہےضرورت پڑ نے پرحکومت کو فوج طلب کرنے کا آئینی اختیار ہے ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آسیہ مسیح کا کیس گزشتہ 10برسوں سے عدالتوں میں چل رہا تھا ۔اس کیس کا فوج سے کوئی تعلق نہیں تھا ، ہر معاملے میں فوج کو گھسیٹنا افسوسناک ہے۔ ہمیں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ افواج پاکستان کے پاس جب یہ معاملہ آئے گا تو ہم اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment