آسیہ معاملے پر معروف نعت خواں نے عامر لیاقت سے تعلق ترک کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف نعت خواں حافظ طاہر قادری نے ملعونہ آسیہ مسیح کی حمایت پر حکمران پارٹی کے ایم این اے اور اپنے قریبی دوست عامر لیاقت سے ترک تعلق کرتے ہوئے ان کی رمضان ٹرانسمیشن کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے امت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص سے رابطہ نہیں رکھوں گا، جو ایسی حکومت کے ساتھ دے جو آسیہ کی رہائی کی حامی ہو۔ناموس رسالتؐ کا معاملہ انتہائی نازک ہے۔جب بھی حکومت نے عاشقان رسولؐ پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے، تو حکومت ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ایک پودا بھی نہیں ٹوٹا ہے، تو ہم پر کیوں طاقت استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔عامر لیاقت حسین میرے بہت اچھے دوست تھے۔میں نے ان کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں کئی پروگرام کیے ہیں، تاہم ان کے بیان کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ وہ گستاخ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، لہذا میں عامر لیاقت کی رمضان ٹرانسمیشن کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment