اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم )پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جے یو آئی ف اور مذہبی جماعتوں نے نماز جمعہ ادا کیا۔ نماز مفتی کفایت اللہ نے پڑھائی۔ نماز جمعہ کے بعد قائدین نے تمام مظاہرین کو پرامن رہنے کا درس دیا۔اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے ڈی چوک سے کنٹینر ہٹا کر پارلیمنٹ ہائوس جانے ولا راستہ کھولا جو شام کو مظاہرہ ختم ہونے کے بعد پھر بند کر دیا گیا۔