سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)وفاقی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سمیت دیگراہم عمارا ت کی سکیورٹی کے لیے مزیدنفری بھجوانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کوخاردارتاروں سے بندکیاگیاہے۔عدالت کے اندراور باہر رینجرزکی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔مظاہرین کے ریڈزون میں داخلے کے خطرے کے پیش نظروفاقی حکومت نے سرکاری عمارات کی سکیورٹی میں مزیداضافہ کردیاہے،رینجرزکے تازہ د م دستے سپریم کورٹ بھجوائے گئے ہیں جنھوں نے دوطرفہ گزرگاہ کی سکیورٹی سنبھال لی ۔اسلام آبادپولیس کوپیچھے کردیاگیاہے اور ان کی جگہ رینجرزنے لے لی ہے۔ سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس سے سرکاری ٹی وی کی عمارت تک رینجرز کاحصار قائم کیا گیا ہے،ان کے پیچھے پولیس کو رکھا گیاہے۔ہرآنے جانے والوں کی سختی سے پڑتال کی جارہی ہے،ذرائع کاکہناہے کہ ریڈزون سے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے مگر اندرداخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکرنے والوں اور دیگر کوپوری طرح شناخت کے بعدہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment