کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز سے تحریک لبیک کا کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان تحرلبیک سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو چلائی جارہی ہے جس میں ریڑھی سے کیلے چھین کر کھائے جارہے ہیں تاہم اس طرح کی ویڈیو سے تحریک لبیک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے نقصان کی ویڈیو بھی ہم سے منسلک کی جارہی ہے جو کہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے اطراف موجود تمام دکانداروں سے معلوم کرلیں تحریک لبیک کے کسی کارکن نے دکاندار سے زبردستی نہیں کی ہے۔