مولانا انوار الحق حقانینے آسیہ کی رہائی غیر دانشمندانہ قرار دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ کے نائب صدر مولانا انوارالحق حقانی نے آسیہ کیس پر فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بریت کے فیصلے نے سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ایک طرف عدالتوں میں لاکھوں کیس سالوں سے فیصلوں کے منتظر ہیں، تو دوسری طرف ناموس رسالتؐ کے حوالے سے اتنے حساس کیس کا ایسا فیصلہ جاری کرنے سے خدشات نے جنم لیا ہے۔ کروڑوں مسلمانوں نے احتجاج کا قانونی و آئینی حق استعمال کرتے ہوئے فیصلے کو مسترد کردیا۔انہوں نے قدیم مسجد مولانا عبدالحق حقانیہ میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح کے فیصلے مسلمانوں کے ایمانی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اس قسم کے فیصلہ سے انصاف پسند معاشرہ میں لاقانونیت اور عدم برداشت بھی پروان چڑھتا ہے اور عوام قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے یورپی ممالک کے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔مولانا انوار الحق نے پرامن احتجاج کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments (0)
Add Comment